جماعت کی انتظامیہ کوکینٹینرز تیار رکھنے کی ہدایات : طاہر القادری


لاہور(24نیوز):پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتا ہوں ۔ انہوں نے اپنی جماعت کی انتظامیہ کوکینٹینرز  تیار رکھنے کی ہدایات کر دی۔

پاکستان عوامی تحریک انصاف سربراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کارکن تیار رہیں کسی بھی وقت احتجاج کی  کال دی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے تیاری کررکھیں تاکہ مختصر نوٹس سے ان کی تیاریوں میں کوئی خلل نہ آئے ۔

 عوامی تحریک کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ جوکاپی ہمیں ملی ہے اس کے مطابق رانا ثنااللہ ، وزیر اعلی پنجاب اور دیگر ذمہ داران اس واقعے میں مجرم ہیں ،لیکن پنجاب حکومت کے ترجمان کل سے کہ رہے ہیں کہ یہ رپورٹ ٹھیک نہیں ۔ انہوں نے کہ سنا ہے کہ پنجاب حکومت کسی لائحہ عمل پر کام کررہی ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے عمرے پر جانے کا پروگرام شیڈول تو ہے لیکن یہ ایک نفلی عبادت ہے جبکہ شہیدوں کے خون کا بدلہ فرض ہے۔ مجھے جو کاپی فراہم کی گئی اس میں درج تاریخ سے شکوک پیدا ہوتے ہیں اس کی اصل کاپی کی تلاش میں ہوں تاکہ موازانہ کرسکوں۔طاہر القادری کا کہنا ہے کہ میں نے رپورٹ پڑھ لی ہے ابھی ہمارے وکلا اس کو پڑھ رہیں عجلت میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔