وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا مئیرلندن کے اعزازمیں ظہرانہ


لاہور(24نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے مئیرلندن کے اعزازمیں ظہرانہ اہتمام کیا ،انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میئرلندن کے لیےظہرانہ کا اہتمام کرکےخوشی محسوس ہوئی ہے۔

اس موقع پر مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےظہرانے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئرلندن صادق خان انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بھی بہت اچھی بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئرلندن کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بھی وقت کےساتھ مزید اچھےہوں گے۔