وعدہ توڑنے پر پیر حمید سیالوی کا ن لیگ سے ناطہ ختم کرنے کا اعلان

وعدہ توڑنے پر پیر حمید سیالوی کا ن لیگ سے ناطہ ختم کرنے کا اعلان


فیصل آباد(24نیوز):فیصل آباد ختم نبوت کا معاملہ۔ پیر حمید الدین نے تمام مشائخ عظام پر مبنی ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا۔نظام الدین کہتے ہیں وزیر قانون کے استعفیٰ اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی کانفرنس میں طے ہوگا۔

 پیر حمید الدین سیالوی نے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ جس کی اجازت کے لئے ایم پی اے نظام الدین سیالوی درخواست لے کر ڈی سی آفس فیصل آباد پہنچے۔ فیصل آباد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا بھی ہمراہ تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوینے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا کہ کہ وہ رانا ثناء ﷲ کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے والے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر آف سیال شریف کے فیصل آباد کے جلسے میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔

 حال ہی میں لاہور کے چیئرنگ کراس میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور ان کے ساتھیوں کا دھرنا ختم کرانے کیلئے پنجاب حکومت نے زؑیم قادری کو پیر آف سیال شریف کے پاس مصالحت کرانے کیلئے بھیجا تھا جنہوں نے یہ شرط رکھی تھی کہ رانا ثناء اللہ ان کے پاس آ کر اپنے عقیدے اور متنازعہ بیان کی وضاحت کریں اور حکومت پنجاب نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے ساتھ مذاکرات میں بھی وعدہ کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ جلد علماء کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت پیش کریں گے۔ چند روز قبل میاں شہباز شریف نے بھی پیر سیال شریف کو فون کرکے جلد خود حاضر ہونے کا وعدہ کیا تھا۔

نظام الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کو مدعو کیا گیا ہے استعفی کا مطالبہ قائم ہے۔انکا کہنا تھا کہ پیر حمید الدین سیالوی دس دسمبر کی کانفرنس میں اہم اعلانات کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت دینی معاملہ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔انکا کہنا تھا کہ پیر حمید الدین سیالوی دس دسمبر کی کانفرنس میں اہم اعلانات کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت دینی معاملہ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔