ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹنے والی چندہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گئی

ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹنے والی چندہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گئی


 کراچی (24نیوز): چندہ نامی خاتون ڈکیت کی ساتھیوں کے ساتھ اے ٹی ایم مشین میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ٹوینٹی فورنیوزنے حاصل کرلی۔ شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا، لیکن کریڈٹ پولیس نے لے لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے، اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالتے نوجوان کو اپنے ساتھی کے ساتھ کس طرح لوٹ رہی ہے۔ پیسے چھیننے کے بعد باہر آئی وہاں پہلے ہی سے چندہ کا ایک ساتھی موجود تھا۔ تینوں وہاں سے ایک ہی موٹر سائیکل پر رفو چکر ہوئے تاہم چالیس سے زائد وارداتیں کرنی والی چندہ آگے جاکر شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ شہریوں نے اس بینڈیٹ کوئن کو ڈیفنس پولیس کے حوالے کیا۔ اتنے دنوں تک لوٹ مار کرنے والی عورت جو پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکی ۔

 تاہم پولیس نے بھی دکھائی چالاکی اور گزشتہ روز کی گرفتاری کا اعلامیہ جاری کرکے چندہ کی گرفتاری کو اپنی کارکردگی ظاہر کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ جرائم کے لئے بلدیہ سے ساتھی بلواتی اور ڈیفنس میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتی تھی۔

مزیددیکھئے: