جنید جمشید کوبچھڑے2 سال بیت گئے

جنید جمشید کوبچھڑے2 سال بیت گئے


کراچی ( 24 نیوز ) پاپ گلوکار سے نعت خواں اور مذہبی سکالر تک کا سفر طے کرنے والے جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔

کچھ لوگوں کو زندگی بدل دیتی ہےجبکہ کچھ لوگ زندگی کارخ بدل دیتے ہیں، ایسے ہی لوگ جو اپنی زندگی کا رخ بدلتے دیتے ہیں انہی میں ایک نام جنید جمشید کا بھی ہے، جنید جمشید نے گلوکاری اور ملی نغمے گا شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، ان کا گایا ہوا ہر گیت آج بھی لوگ گنگنائے بغیر نہیں رہ پاتے، خاص طور پر دل دل پاکستان ان کی پہچان بن گیا۔

مگر جب دل بدلا تو جنید عشق حقیقی میں نہا گئے، مذہب کے قریب ہوگئے اور گانوں کے بجائے حمد ونعت پڑھنے لگے۔ جنید جمشید نے زندگی کے باقی سال درس و تبلیغ کے لئے وقف کردی۔ جنیدجمشید7دسمبر2016 چترال سے اسلام آباد آتے فضائی حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔