”لاٹھی،گولی کی سرکار نہیں چلے گی“


لاہور( 24نیوز )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ،ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، لاٹھی چارج کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے،ہم لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلنے دینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پولیس کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے،ہماری ماﺅں ،بہنوں ،بیٹیوں پر تشدد کیا گیا،لاٹھیوں اور تشدد سے کارکن ڈرنے والے نہیں،جعلی مینڈیٹ والے ن لیگی قیادت سے خوفزدہ ہیں۔

واضح رہے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران پولیس اور ن لیگی کارکنوں کی درمیان لڑائی ہوئی ،پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے ڈنڈے پڑنے سے متعدد کارکن زخمی بھی ہوگئے۔