82سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

82سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا


ابو ظہبی( 24نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہو نے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تباہ کن بائولنگ کے آگے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بے بس ہیں، اپنی عمدہ بائولنگ کی بدولت یاسر شاہ نے پہلے عمران خان کا ریکارڈ بھی برابر کیا تو اب آسٹریلوی کلیری گرمٹ کا کم میچز میں 200وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یاسر شاہ کم میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں200 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

مزید اہم خبریں اور تبصرے جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/watch?v=YBZtZyGwOXY

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے،چوتھے روز کے کھیل میں پاکستان کو برتری حاصل ہے،قومی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو سیریز 2-1سے شاہینوں کے نام ہوجائے گی۔