بش سینئر کی آخری رسومات میں بھی ٹرمپ پکڑے گئے

بش سینئر کی آخری رسومات میں بھی ٹرمپ پکڑے گئے


واشنگٹن ( 24نیوز )سابق امریکی صدر ایچ ڈبلیو بش سینئر کی آخری رسومات  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت تو کی مگر ان کی مکمل خاموشی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

امریکا کے سابق صدر بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں ادا کر دی گئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نے شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آخری رسومات میں تمام شرکاءکی جانب سے ایک ساتھ پڑھے جانے وا لے دعائیہ القابات کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لب ہلتے نظر نہ آئے۔ اس بات پر کسی نے توجہ دی ہو یا نہ دی ہو مگر سوشل میڈیا نے انہیں اس وقت پکڑ لیا جب رسومات کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام صدور کو پہلی صف میں بٹھایا گیا جہاں سامنے بش سینئر کی میت رکھی گئی تھی۔صدر ٹرمپ ہاتھ باندھے خاموشی سے بیٹھے نظر آئے۔صرف یہی نہیں ان کی اہلیہ خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ بھی یہی رویہ اختیار کئے رہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آخری رسومات میں ادا کی جانے والی مخصوص دعا  عیسائیت میں کافی مقدّس ہے جو  شریک ہر ایک  پر پڑھنا لازمی ہوتی ہے۔

مزید اہم خبریں اور تبصرے جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/watch?v=YBZtZyGwOXY