یوٹیوب سے شہرت پانیوالی دنیا کی معمر ترین شیف چل بسیں

یوٹیوب سے شہرت پانیوالی دنیا کی معمر ترین شیف چل بسیں


نئی دہلی(24نیوز)دنیا کے سب سے پرانے ترین یوٹیوبرز میں سے ایک جنوبی بھارت کی یوٹیوب شیف کے نام سے مشہور معمر ترین خاتون 107 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ضعیف العمر خاتون مستان اماں کو سوشل میڈیا سائٹ یوٹیوب پر کافی شہرت حاصل تھی جس کی وجہ ان کے لاجواب کھانے اور کھانے بنانے کا منفرد انداز تھا،انہوں نے یوٹیوب پر کنٹری فوڈز نامی ایک چینل بنایا ہوا تھا جہاں وہ اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے اچھوتے پکوانوں کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں۔

107 سالہ مستان اماں کا یوٹیوب چینل ان کے مزےدار کھانوں کی بدولت نا صرف بھارت بھر میں بلکہ پوری دنیا میں بہت تیزی سے مقبول ہورہا تھا کیونکہ وہ دیسی انداز کے اچھوتے پکوان بنانے پر غیرمعمولی مہارت رکھتی تھیں اور اپنے پوتے کے ہوٹل میں شیف کا کام بھی کرتی تھیں۔