وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی مستعفیٰ


اسلام آباد (  24نیوز  ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا، جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق استعفے میں اعظم سواتی نےموجودہ حالات میں کام جاری رکھنے سے معذوری ظاہرکی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مستعفی ہورہا ہوں۔