بڑے لوگوں کو پکڑیں تو باہر آکر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں: ڈی جی نیب لاہور

بڑے لوگوں کو پکڑیں تو باہر آکر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں: ڈی جی نیب لاہور


لاہور(24نیوز) ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے بڑے ناموں کو پکڑتے ہیں اور ان سے سوال پوچھتے ہیں تو وہ باہر آکرجھوٹی کہانیاں سناتے ہیں.

ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا الحمرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتساب سب کےلئے کا نعرہ چیئرمین نیب نے لگایا۔ پلی بارگینگ کےقانون کوغلط رنگ دیا جاتا ہے. انھوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے بڑے ناموں کو جب پکڑتے ہیں اور ان سے سوال کرتے ہیں تو بدعنوانوں کو برا لگتا ہے۔ غلط کرینگے تو جوابدہ تو ہونا پڑیگا ۔انھوں نے کہا کہ بڑے ناموں کو گرفتار کریں تو باہر آکر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ادارے سوئے ہوئےہیں نیب کوسب کا کام کرنا پڑتا ہے۔ 5ارب33کروڑہاؤسنگ سوسائٹی سے لے کرواپس کرائے۔اب تک6ارب62کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

شہزادسلیم کا مزید کہنا تھا کہ تمام قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقات کراتے ہیں،  کئی افراد کی تین تین بیویاں ملنے آتی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔