سعودی ڈالر کا 80 فیصد 2 ہفتوں میں ختم

سعودی ڈالر کا 80 فیصد 2 ہفتوں میں ختم


کراچی(24نیوز) سعودی عرب سے ملنے والے ڈالروں کا 80 فیصد تو دوہفتوں میں ہی ختم ہو گیا۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آ گئے۔ مرکزی بینک کے پاس صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کا بل رہ گیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 57 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے باعث نومبر کے اختتام پر مجموعی حجم 13 ارب 99 کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی، سود اور دوسری سرکاری ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 56 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں بھی ایک کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔جس کے باعث ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کا حجم 7 ارب 50 کروڑ 21 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ سعودی عرب کے ایک ارب ڈالر کے قرض کے باوجود حکومت کے اقتدار کے ساڑھے تین ماہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 ارب 65 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔