ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے۔۔۔کرینہ، کترینہ سب رہ گئیں پیچھے ۔۔۔

ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے۔۔۔کرینہ، کترینہ سب رہ گئیں پیچھے ۔۔۔


( 24نیوز ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی۔ پاکستان کی خوبرو حسینا ماہرہ خان نے چوتھا نمبر حاصل کرلیا۔

برطانوی میگزین 'ایسٹرن آئی' کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ پاکستان کی شان اور لاکھوں دلوں کی جان ماہرہ خان کو ایشیا کی چوتھی پرکشش ترین حسینہ ہونے کا اعزاز مل گیا. اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبر پر دیپیکا پدوکون , دوسرے پر پریانکا چوپڑا کو شمار کیا گیا ہے۔عالیہ بھٹ پانچویں، کترینہ کیف نوویں سونم کپور ساتویں نمبر پر ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔