توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو مہلت دینے سے انکار کردیا


اسلام آباد(24نیوز)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی، وزیر مملکت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کا کیس، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت شروع ہوئی تو طلال چودھری نے اپنے بیانات پر وضاحت کیلئے عدالت سے تین ہفتے کی مہلت مانگ لی،جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس میں کہا کہ کیوں آپ کو تین ماہ یا تین سال کی مہلت دے دی جائے، وکیل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔
عدالت نے طلال چودھری کی مہلت کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کر دی، عدالت نے طلال چودھری کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔