کامران ٹیسوری کی ’معطلی‘پر ایم کیو ایم پاکستان دو حصوں میں تقسیم


کراچی(24نیوز) کامران ٹیسوری کی ’ معطلی ‘پر ایم کیو ایم پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوگئی،فاروق ستار فیصلے پر چیخ اٹھے،بہادر آباد کے اجلاس کو غیرقانونی قرار دیدیا،آج شام کے ایم سی گراؤنڈمیں بڑا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فاروق ستارکیلیے پارٹی کوچلانامشکل ہوتاجارہاہے، پارٹی کے سابق قائدتن وتنہاکیاکرتے تھے،وہی حیثیت اب اراکین فاروق ستارکودینے میں ہچکچاہٹ کامظاہرہ کرتے نظر نہیں آتیں، کامران ٹیسوری کوپارٹی میں لانے پربھی مخالفت کاسامناکرناپڑاتوسینیٹ انتخابات میں نامزدگی پرتوبھونچال آگیا،بہادرآبادمیں ناراض اراکین نے بیٹھک بیٹھائی اورکامران ٹیسوری کوچھ ماہ کیلیے معطل کردیا۔
صورت حال پرفاروق ستارآگ بگولاہوگئے پی آئی بی میں کارکنان جمع ہوگئے ان سے ہی خطاب اورمیڈیاسے گفتگومیں کہاکہ تنکاتنکاکرکے پارٹی کوبنایامشکلات سیبچایااوریہاں تک لایایہ کون ہوتے ہیں جومیری سیاسی بصیرت کوجان سکیں، جہاں مجھے منتیں کرنی پڑیں اسی قیادت نہیں چاہیے۔
تمام ترصورت حال کے بعدفاروق ستار نے شام کوپی آئی بی میں کارکنان کااہم اجلاس طلب کرلیاتوبہادرآبادمیں دوپہردوبجے اجلاس ہوگاجس کے بعدصورت حال سامنے آسکے گی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں