میانوالی: نیزہ بازی ٹیم کے8 بھائیوں کی سب پر دھاک

میانوالی: نیزہ بازی ٹیم کے8 بھائیوں کی سب پر دھاک


میانوالی (24نیوز) علاقہ روکھڑی میں نیزہ بازی کا مقابلہ، 8 بھائیوں نے سب پردھاک بٹھا دی۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص وردی پہنے 8 بھائی گھوڑوں پر سوار جب ایک ساتھ میدان میں آئے تو تماشائیوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ایک بھائی وجاہت اللہ کی عمر صرف 13برس تھی اور وہ کمسنی میں ہی نیزہ بازی کر رہاتھا۔ تمام بھائیوں نے میدان میں اکٹھے گھوڑے دوڑائے۔ کلب کے سربراہ 30 سالہ رحمن اللہ خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اس نے نیزہ بازی شروع کی۔ نیزہ بازی کے شوق کی بدولت باقی بھائی بھی اس میدان میں آئے۔

واضح رہے کہ نشے کی عادت سے دورالکبیر اعوان کلب کے یہ 8 بھائی اتحاد کی علامت ہیں۔