مردان: ننھی اسماء کے قاتل کا پتہ چل گیا، نام خفیہ رکھنے کی ہدایت


لاہور(24نیوز) مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی تین سالہ اسماکے جسم سے لیاگیا ڈی این اے میچ کرگیاجس سے حکومت پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت آگاہ کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 145افراد کے ڈی این اے صوبائی حکومت کو بھجوائے تھے جن میں سے ایک ڈی این اے سیمپل مقتولہ اسماکے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا ہے تاہم میچ کرنیوالے ملزم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھئے: عاصمہ کے قاتل کے سر کی قیمت طے کرنے والے ملزم کی صحافی پر فائرنگ

مصدقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ نام سامنے آنے پر ملزم کے روپوش ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے قانونی کارروائی میں مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں لہٰذا ابتدائی طورپر نام خفیہ رکھاگیا اور قوی امکان ہے کہ گرفتاری کے بعد خود خیبرپختونخوا حکومت یہ نام سامنے لائے گی۔