جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپک میلہ سجنے کو تیار

جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپک میلہ سجنے کو تیار


اسلام آباد(24نیوز) جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپک کا میلہ سجنے کو تیار،میلے میں شرکت کے لئے 2 پاکستانی سکیئرز محمد کریم اور سید حمان بھی پہنچ گئے،سکیئرز میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکیئنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے لیے ونٹر اولمپک کا میلہ سجے گا جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں۔جہاں 9 سے 25 فروری تک میگا ایونٹ میں سکیئرز اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔ نلتر سے تعلق رکھنے والےمحمد کریم اور سید حمان نے اڑان بھر لی۔ محمد کریم سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگری میں حصہ لیں گے جبکہ سید حمان کراس کنٹری کیٹیگری میں شرکت کریں گے۔ محمد کریم نے کہا کہ پاکستانیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ سید حمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جھنڈا لہرا کے آئیں گے۔  آئندہ بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سید حمان پہلی مرتبہ ونٹر اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جبکہ محمد کریم سوچی ونٹر اولمپکس 2014 میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔