انتظار کی گھڑیا ں ختم، بالی وُڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اب سنگل نہیں رہیں گے


ممبئی (24نیوز)انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، برسوں سے جس بات کا حسین اور نوجوان لڑکیاں انتظار کر رہی تھیں وہ ہونے کو ہے، بھارتی یونیورسل سنگل سٹار سلمان خان اب کنوارے نہیں رہیں گے، سلمان خان کی شادی کا تذکرہ ہمیشہ میڈیا میں ہوتا رہا ہے اور انہیں بہت سے حسین چہروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ دیر پہلے سلمان خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے،کیا انہیں واقعی لڑکی مل گئی ہے، چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ خوش نصیب کون ہو سکتی ہے. سلمان خان کے گھر میں کون دلہن بن کر آئے گی،وہ کون ہوگی جس کا سلمان کے اہل و عیال کو برسوں سے انتظار ہے۔
یاد رہے آج کل سلمان خان کی نظریں یولیا پر جمی ہیں اور شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ میں سوناکشی سنہا کو نکال کر یولیا کو کاسٹ کر رہے ہیں، سلمان خان گزشتہ کئی دنوں سے یولیا کے ساتھ نظرآرہے ہیں اور فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہد یہ وہ لڑکی ہے جس کی سلمان خان کو تلاش ہے۔

اظہر تھراج

انٹرنیشنل ریلشنزمیں ایم فل ،صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں