امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان


واشنگٹن(24نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹوں کی مندی نے دنیا بھر کے مارکیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایشیائی اسٹاک مارکیٹں 5 فیصد تک گر گئیں، پاکستان اور بھارت کی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی نے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، ایشیا میں جاپان کی نکئی انڈیکس 4.7 فیصد، ہانگ کانگ کا انڈیکس 4.9 فیصد اور چین کا شنگائی کمپوزٹ انڈیکس 3.4 فیصد کی کمی پر بند ہوا۔ سی این بی سی کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ جمعہ سے شروع ہونے والی مندی کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔ 2 روز کی ٹریڈنگ میں ڈاو جونز انڈیکس میں تقریبا 2 ہزار پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج کاروبار کا آغاز ہی شدید مندی پر ہوا۔

واضح رہے کہ  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر 800 پوائنٹ اور بمبئی اسٹاک مارکیٹ میں 11 سو پوائنٹ کی مندی دیکھی گئی۔ زیادہ تر یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی کاروبار کا آغاز مندی سے ہی ہوا۔ امریکا میں شرح سود میں اضافے کے امکانات کی رپورٹ کے بعد شیئرز کی فروخت کئی گنا بڑھنے سے مندی کا آغاز ہوا تھا۔