کراچی: چینی باشندے کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی


کراچی (24نیوز) چینی باشندے کے قتل کا معاملہ، واردات سے کچھ دیر قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، ملزموں نے پہلے ہوائی فائرنگ کی پھر چینی باشندے کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق واردات سے کچھ دیر قبل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دونوں چینی باشندوں کو نیلم کالونی سبزی مارکیٹ میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں چینی باشندے اپنی گاڑی کے پاس آتے اور پھر واپس لوٹتے بھی نظر آرہے ہیں جہاں شن زو کسی کی وڈیو اور تصاویر بناتا بھی نظر آرہا ہے۔

گزشتہ روز نیلم کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں شین زو نامی چینی باشندہ ہلاک اور زونگ نامی چینی باشندہ زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا جس کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج  کر لیا۔