میں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات لیے ،ایم کیو ایم کی دم پر پاؤں آ گیا :رضا ہارون

میں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات لیے ،ایم کیو ایم کی دم پر پاؤں آ گیا :رضا ہارون


اسلام آباد(24نیوز) پاک سر زمین کے رہنما رضاہارون کا کہنا تھا فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے اس کا کردار مشکوک ہے وہ ختم ہو چکی ہے۔ فاروق ستار ایم کیو ایم میں 12واں کھلاڑی ہے،اج کی ایم کیو ایم کونسی ہے اس کا پتہ لگانا باقی ہے،بیرسٹر سیف کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم میں سینیٹ امیدواروں کےلیے ٹکٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین کے رہنما رضاہارون نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کہیں بھی جمہوریت نظر نہیں آ رہی۔پاکستان میں لا حاصل گفتگو ہو رہی ہے۔میں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات لیے ایم کیو ایم کی دم پر پاوں آ گیا ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ کل کی ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس نومبر کی لینڈ کروزر کی طرح تھی۔

رضا ہارون کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں اور ایم کیو ایم کے دوستو یہ سینیٹ کے ٹکٹ پر لڑرہے ہیں۔ آگے تو جنرل الیکشن کے ٹکٹ بانٹنے ہیں کل ایک دوسرے کے گھر پر حملے کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم میں ٹکٹوں کا مسلہ بہت جلد حل ہوجائےگا۔