انصاف کی تلاش میں ایک عدالت سے دوسری عدالت کے چکر لگارہاہوں: پرویزرشید


اسلام آباد (24 نیوز) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کی تلاش میں ایک عدالت سے دوسری عدالت کے چکر لگا رہا ہوں۔

مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کی تلاش میں ایک عدالت سے دوسری عدالت کے چکر لگا رہا ہوں۔ ایک دن میں چار چار، پانچ پانچ بار ساتھیوں کے ساتھ عدالتوں میں آتا ہوں۔ پاکستان میں تحریک انصاف کا انصاف نظر آ رہا ہے۔ ہم وہ انصاف تلاش کر رہے ہیں جو پاکستان کے آئین کے مطابق ہر پاکستانی کا حق ہے۔ 2018 کے الیکشن میں عوام پاکستان تحریک انصاف کو ان کی ناانصافیوں کا جواب دے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ انصاف ملا آپ کو جس پر پرویز رشید نے کہا کہ امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو۔