کرینہ کپور اپنی دلکشی کی واپسی کیلئے پرعزم، وزن گھٹانا شروع کر دیا

کرینہ کپور اپنی دلکشی کی واپسی کیلئے پرعزم، وزن گھٹانا شروع کر دیا


ممبئی (24نیوز) سلیبرٹی ورلڈ میں جہاں حسینائیں ہیں پر عزم اور بے ججھک، ثانیہ مرزا اور کرینہ کپور کے ساتھ اوما تھرمن بھی منظر عام پرآگئیں، وہ بھی ایک بڑے انکشاف کے ساتھ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ پر 2 دہائیوں تک راج کرنے والی کرینہ کپور کا دعوی ہے کہ انہوں نے بریک ضرور لیا، لیکن بالی وڈ پرآج بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔ جو آنے والی 2 دہائیوں تک جاری رہے گا۔کرینہ اپنی پرانی دلکشی واپس حاصل کرنے کیلئے وزن کم کرنے کے کڑے امتحان سے گزر رہی ہیں۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا کے بے ججھک انداز سے بھی سب خوب واقف ہیں۔ان کا دعوی ہے کہ ابھی آپ انہیں جانتے ہی نہیں کیونکہ بھارتی ہدایتکار روہت شیٹھی انکی زندگی پر ایک فلم بنارہے ہیں۔جس میں موڈی ثانیہ مرزا اپنی ادائیں دکھائیں گی۔ ثانیہ کہتی ہیں ابھی بات شروع ہوئی ہے۔ اسے فائنل نہ سمجھا جائے۔

دوسری جانب ہالی وڈ اداکارہ اوماتھرمین نے بھی لب کشائی کر دی کہ ہیرو ونسٹن نے انہیں ابتدائی ایام میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔سوشل میڈیا پر آج بھی اوما پر تنقیدکا سلسلہ جاری ہے۔1 سال سے ونسٹن بھی شدید تنقید کی ضد میں ہیں۔ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ونسٹن کو اپنی کمپنی سےہاتھ دھونا پڑے۔