دہشت گردوں کو ایک اور شکست، ایگرکلچر سینٹر پشاور کھول دیا گیا


پشاور (24 نیوز) ایگری کلچر ٹریننگ سینٹر دہشت گردی کے واقعہ کے دو ماہ بعد کھول دیا گیا۔ تدریسی سرگرمیوں کے آغاز کے پہلے روز سانحہ کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سینٹر کو اکیڈمی کا درجہ تو مل گیا لیکن ادارے کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات غیر تسلی بخش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ پہلے دہشتگردی کا نشانہ بننے والا پشاور کا زرعی ترقیاتی سنٹر کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنٹر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: کراچی،کلفٹن میں فٹ پاتھ اسکول بندکرانے کی دھمکیاں

پرنسپل ذوالفقار کے مطابق متاثرہ ہاسٹل کا تعمیراتی کام اور سنٹر کی چار دیواری کو بلند کرنے کے لیے سی اینڈ ڈبلیو سے بات چل رہی ہے۔ پرنسل نے اس موقع پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بچھڑے ساتھیوں کو یاد کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ انکے ساتھی تو اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں طلبہ نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

ضرور پڑھئے: آو بچوں کو بچانے نکلیں ,اداکار بچوں کو آگاہ کرنے کے لیے متحد ہو گئے

صوبائی حکومت نے زرعی تربیتی سنٹر کو اپ گریڈ کر کے ایگریکلچر سروسز اکیڈمی تو بنا دیا ہے مگر حکومت کی جانب سے فول پروف سکیورٹی اور سنٹر کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے۔