عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی نے سونا مہنگا کر دیا


کراچی (24 نیوز) عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی نے سونا مہنگا کر دیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت دو سو پچاس روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو پچاس روپے کے اضافے سے چھپن ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا دو سو چودہ روپے کے اضافے سے اڑتالیس ہزار پانچ سو چودہ روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چوالیس ہزار چار سو اکہتر روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ماہرین کے مطابق موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر سونے کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔