پنجاب میں چھوٹے بچوں کو فیل کرنے پر پابندی


لاہور (24 نیوز) پنجاب میں چھوٹے بچوں کو فیل کرنے پر پابندی لگا دی گئی، نرسری ، پریپ اور کلاس ون کے تمام بچوں کو پرموٹ کرنا لازمی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا، جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ نرسری ، پریپ اور کلاس ون کے تمام بچوں کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کیا جائے گا۔ اسی طرح کلاس دوم سے ہشتم تک کے طالب علموں میں سے صرف 5 فیصد کو فیل کرنے کی اجازت ہوگی اور اگر اس سے زیادہ طالب علموں کو فیل کیا گیا تو پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے یہ مراسلہ اپنے تمام پارٹنر سکولوں کے سربراہاں اور مالکان کو جاری کردیا ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔