سینٹ انتخابات: پیپلز پارٹی نے امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 مارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پی پی پی نے سینیٹ انتخابات 2018 کیلئے جنرل، ٹیکنو کریٹ، خواتین اور اقلیتوں کی سیٹوں کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے۔

جنرل نشست کیلئے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی جانب سے جن کو ٹکٹس دیئے گئے ان میں میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب اور محمد علی جاموٹ کے نام شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے تھر سے تعلق رکھنے والی کرشنا کماری کو سینٹ الیکشن کیلئے نامزد کیا ہے، اگر وہ منتخب ہوگئیں تو وہ ایوان بالا میں پاکستان کی پہلی ہندو اقلیتی خاتون سینیٹر ہوں گی۔