طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت 12فروری تک ملتوی



اسلام آباد(24نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت 12فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو نوٹس جاری کر  تے ہوئےنواز شریف کے علاج سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوئی،   جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نےسماعت کی،سابق وزیراعظم کی تمام میڈیکل رپورٹس بھی جمع کرائی گئیں،  نیب کی طرف سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی، نیب  وکیل کا کہناتھاکہ صرف بیماری کی وجہ سے سزا یافتہ مجرم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ میاں نواز شریف نے میڈیکل گراؤنڈز پر سزا معطلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے دلاہل سننے کے بعد طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت 12فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو نوٹس جاری کر  تے ہوئےنواز شریف کے علاج سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، اور ان کی درخواست پر لاہور کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیاگیا۔