مسافر وین میں سلنڈر دھماکہ،16افراد جاں بحق،متعدد زخمی


کرک( 24نیوز )ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کرک میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹ گیا،حادثے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی گئے،11مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

مسافر وین میں ناقص سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زندہ جل گئےہیں،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثہ حکومتی غفلت کے باعث پیش آیا،انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے ابھی تک گیس سلنڈرز گاڑیوں سے نہیں ہٹا ئے،گاڑی پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہی تھی،آگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔