شیخ رشید، بلاول بھٹو بارے کیا کہتے ہیں؟ جانئے



ملتان( 24نیوز )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول نے معافی مانگ لی،وہ بچہ ہے،وزیر اعظم کا ایسا ساتھی ہوں جو ان کو اصل بات بتاتا ہوں،یہ تاثر غلط ہے کہ مسافر ٹرینوں سے ریلوے کو نقصان ہورہا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  میں سچا آدمی ہوں، آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، عمران خان پر دنیا میں تمام الزامات لگ سکتے ہیں لیکن کرپشن کا الزام نہیں لگ سکتا ، جتنا اس سسٹم میں کچرا بھر چکا ہے آرام حرام ہے،بلاول دل کا جانی ہے اس نے معافی مانگ لی، بلاول معافی نہ مانگتا تو ایسا بیسن دیتا یاد رکھتا ،عمران خان سچا اور ایماندار آدمی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیل یا ڈھیل وزیر اعظم دے سکتا ہے اور کسی کو حق نہیں۔میں آٹھ وزارتوں کا وزیر رہا ہوں،شہباز شریف کیخلاف کیس لڑنے جارہا ہوں،لوگ کہہ رہے ہیں لٹیروں کو نہیں چھوڑنا۔دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer