فیسبک صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف

فیسبک صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف


لندن(24بیوز) واٹس ایپ کی طرح اب آپ فیسبک پر غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، اس سے پہلے یہ سہولت فیس بک میں موجود نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہو ئے استعمال نے صارفین کو ایک اورنئی سہولت سے متعارف کرا دیا، اس نئی سہولت سے آپ غلطی سےبھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل نے فیس بک کا نیا ’اَن سینڈ‘ فیچر متعارف کروایا ہے، جس سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں۔

اس نئی اَپ ڈیٹ کے بعد جب صارف غلطی سے کوئی پیغام بھیج دے گا یا پیغام بھیجتے ہوئے کوئی غلطی کردے گا تو اُس پیغام پر کلک کرنے پر ’Remove for everyone‘ کا آپشن نمایاں ہوگا اور پھر remove یعنی ڈیلیٹ کرنے کا پوچھا جائے گا اور جب صارف ریموو پر کلک کرے گا تو پیغام حذف ہوجائے گا۔

تاہم غلط پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف 10 منٹ کا وقت دیا گیا ہے اور 10 منٹ کے بعد صارف اپنا پیغام حذف نہیں کرسکےگا۔