خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کیخلاف اشتہار برائے گمشدگی دینے کا اشارہ

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کیخلاف اشتہار برائے گمشدگی دینے کا اشارہ


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے سپیکر اسمبلی سے زراعت کمیٹی کی چئیرمین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ سپیکر کے جواب پر اپوزیشن نے ایوان میں خوب احتجاج کیا۔ 

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ایوان زراعت کمیٹی کے چئیرمین کے معاملے پرمچھلی بازار بن گیا ۔اپوزیشن نےاسپیکر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جس پر اسپیکر مشتاق غنی نے ماضی کی حکومتوں میں بننے والے چئیرمین کمیٹی کے نام یاددلائےجس پر اپوزیشن نے واویلاکیا۔

دوسری جانب اپوزیشن نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر اسمبلی کو نہ چلنے دینے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔اجلاس میں اپوزیشن نےوزیراعلیٰ کے خلاف اشتہاربرائے گمشدگی اخبارات میں دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔