واٹس ایپ پیغامات کی پرائیویسی کیلئے دو نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ پیغامات کی پرائیویسی کیلئے دو نئے فیچرز متعارف


(24 نیوز) واٹس ایپ پیغامات کی پرائیویسی کیلئے دو نئے فیچرز کا اضافہ، دونوں فیچرز کی مدد سے صارف صرف خود ہی واٹس ایپ کے پیغامات دیکھ سکے گا۔

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں پیغامات کو خفیہ اور محفوظ رکھنے کے لیے صارفین کو فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی فیچر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان دونوں فیچرز کی مدد سے صارف صرف خود ہی واٹس ایپ کے پیغامات دیکھ سکے گا اور اس کے علاوہ کوئی بھی اُس کے چیٹ باکس کو نہیں کھول سکے گا۔ فیس آئی ڈی فیچر کی مدد سے صارف اپنے چہرے کی شناخت کے ذریعے واٹس ایپ کو اَن لاک کرسکے گا جب کہ ٹچ آئی ڈی فیچر کی مدد سے وہ صرف اپنے فنگر پرنٹس کی مدد سے ہی چیٹ باکس تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

واضح رہے یہ فیچرز فی الحال صرف آئی فون یوزر کیلئےکارآمد ہے۔