اپنی ہم شکل کو دیکھ کر انوشکا شرما کا دلچسپ ردعمل

اپنی ہم شکل کو دیکھ کر انوشکا شرما کا دلچسپ ردعمل


(24 نیوز) امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل نے اپنی سیلفی شیئر کی, جس پر مداحوں نے انہیں انوشکاسے مشابہہ قرار دیا۔ کچھ نے سمجھا کہ انوشکا نے اپنے بالوں کو ڈائی کروا کر ان کا رنگ تبدیل کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی ہم شکل کی ایک تصویر کے چرچے جاری ہیں، جس پر اداکارہ نے بھی دلچسپ ردعمل دیا ہے۔دو روز قبل امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل نے اپنی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس پر مداحوں نے انہیں انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیا۔دوسری جانب کچھ لوگوں نے سمجھا کہ شاید انوشکا نے اپنے بالوں کو ڈائی کروا کر ان کا رنگ تبدیل کرلیا ہے۔

امریکی گلوکارہ نے اپنی اور انوشکا کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انوشکا شرما ہم دونوں بظاہر جڑواں ہیں‘۔جس پر انوشکا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’اوہ میرے خدا! میں آپ کو اور اپنے باقی 5 ہم شکلوں کو کب سے ڈھونڈ رہی تھی‘۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer