"علیم خان کی طرح شہباز شریف بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مستعفی ہوں"



وزیراطلاعات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ علیم خان نے استعفیٰ دے کرشاندار روایت کا آغاز کیا ہے. انھوں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی علیم خان کی طرح پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مستعفی ہوں اور کرپشن مقدمات کا سامنا کریں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کےاجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہاجلاس میں پی اے سی میں شہباز شریف کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔  شہباز شریف پی اے سی کو بدعنوانی کیخلاف ایک ڈھال کے طو پر استعمال کر رہے ہیں۔نیب نے آج علیم خان کو گرفتار کیا ہے، گرفتاری کے فوری کے بعد علیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔  علیم خان کا استعفیٰ تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کلچر کے فرق کو واضح کرتا ہے،  علیم خان نے استعفیٰ دے کر بہت شاندار روایت کا آغاز کیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔