’’دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تعاون امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے‘‘

’’دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تعاون امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے‘‘


اسلام آباد (24 نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے۔ پاکستان نے 15 سالوں میں دہشتگردی پر 20 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے تعاون امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے۔

سیکیورٹی تعاون کے خاتمے کے امریکی اعلان پر پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ کے خلاف جنگ میں مدد دی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ دیر پا امن کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش جیسے گروپوں کے لیے عالمی تعاون ناگزیز ہے۔ ڈیڈلائنز اور ریڈلائنز مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔