دھندنے پنجاب کا پیچھا نہ چھوڑا،متعدد علاقوں میں حد نگاہ کم،حادثے میں7افراد زخمی

دھندنے پنجاب کا پیچھا نہ چھوڑا،متعدد علاقوں میں حد نگاہ کم،حادثے میں7افراد زخمی


لاہور(24نیوز) دھندنے پنجاب کا پیچھا نہ چھوڑا،بہاولپور،عارفوالا،لیہ ،ساہیوال،سرگودھا اور بہاولنگرمیں حد نگاہ انتہائی کم رہی،شمالی علاقوں اورکوئٹہ کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ حافظ آباد میں وین اورکار میں ٹکر سے 7افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شدید سردی اوردھند کا پنجاب میں پڑاو جاری ہے،بہاولنگر،ساہیوال،سرگودھا، گوجرانوالہ،بہاولپور،فیصل آباد سمیت دیگرشہروں میں حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا،حافظ آباد کے بیرانوالہ بنگلہ کے قریب دھند کے باعث وین اورکار کی ٹکر ہوگئی، دھند کے باعث قومی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہوں پرحادثات بھی ہوئے،ہارون آباد میں شدید دھند کے باعث کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسکردومیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا،مالم جبہ،گلگت،ہنزہ، استورمیں بھی برفباری سے درجہ حرارت منفی رہا،آئندہ چوبیس گھنٹوںمیں ملک میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔