ریٹائرڈ ائیر مارشل اصغر خان کی تدفین 2 بجے نواں شہر ایبٹ آباد میں کی جائے گی

ریٹائرڈ ائیر مارشل اصغر خان کی تدفین 2 بجے نواں شہر ایبٹ آباد میں کی جائے گی


اسلام آباد (24نیوز) ریٹائرڈ ائیر مارشل اصغر خان کی تدفین 2 بجے نواں شہر ایبٹ آباد میں کی جائے گی،نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی،وزیراعظم ،ایئر چیف سہیل امان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور کابینہ ارکان نے شرکت کی،پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے مقامی ائیر مارشل اصغر خان کی نماز جنازہ نور خان ائیر بیس پر ادا کی گئی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،ایئر چیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور وفاقی کابینہ کے ارکان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔

اصغرخان کی میت کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا تھا،پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،مرحوم کی نماز جنازہ دن 2 بجے ایبٹ آباد میں بھی ادا کی جائےگی، تدفین قومی اعزاز کیساتھ نواں شہرکے قبرستان میں ہوگی۔

پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان گزشتہ روز راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔۔ان کی عمر 96 برس تھی۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں