نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں61رنز سے شکست دیدی


ویلنگٹن (24نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میں کیویز نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 316 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی اور کیویز بولرز کے سامنے پاکستانی بلے بازوں کے ہاتھ پاو¿ں پھول گئے، قومی ٹیم نے 30.1اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا ئے ، فخر زمان 87 اورفہیم اشرف 17 رنزبنا کر نا ٹ آﺅٹ رہے۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جس میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان ویلیم سن نے 115 رنز ، منرو نے 58 نکلوس نے 50 اور مارٹن گپٹل نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم سوتھی 12 رنز اور ٹی ڈی آسٹلے بغیر کسی رنز کے ساتھ ناوٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 83 کے مجموعی سکور پر گری جس میں کولن منرو 58 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ کیوی ٹیم کی دوسری وکٹ 156 کے مجموعی سکور پر گری جس میں مارٹن گپٹل 48 رنز بنا کر فخر زمان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی روز ٹیلر 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 192 تھا جبکہ 198 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم 3 رنز ہی بنا کر فہیم اشر ف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
کیویز کے پانچویں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ویلیم سن 155 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر رومان رئیس کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں 288 کے مجموعی سکور پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 297 کے مجموعی سکور پر گری جس میں نکلوس 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں