کراچی : رات گئے نشے کاعادی پولیس تشددسے ہلاک،ورثاءکا احتجاج


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں رات گئے نشے کاعادی راحیل پولیس تشددسے ہلاک ہوگیاجس کے بعداہل خانہ اورعلاقہ مکینوں نے تھانے کے باہرجمع ہوکراحتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں نشے کے عادی راحیل کوپولیس نے گزشتہ روزعلاقے میں چوری کرتے گرفتارکیاتھا،تھانے منتقل کرنے کے بعداس کی طبعیت خراب ہونے پرعباسی شہیدہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ جاں بحق ہوگیا
راحیل کی ہلاکت کی خبرملنے پررات گئے اہل خانہ اورعلاقہ مکین تھانے کے باہراحتجاج کیا۔
ایس ایچ اوتھانہ لیاقت آبادکےمطابق ہلاک نشئی کےخلاف تین ایف آئی آردرج ہیں اس کے علاوہ وہ کئی مرتبہ چوری کرنے کے الزام میں گرفتاربھی ہوچکاہے اوراس کاکرمنل رکارڈبھی موجودہے۔