کلبھوشن اور ”را“چیف میں مخالفت کی خبر دینے والا صحافی لاپتہ


اسلام آباد(24نیوز)بھارت میں سچ لکھنا جرم بن گیا،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“نے پہلے خبر ہٹوائی اب صحافی غائب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو سے متعلق خبر دینے والا بھارتی صحافی لاپتہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی چندن نندے کل رات سے غائب ہیں،خاندانی ذرائع کے مطابق چندن نندے غائب ہوئے یا روپوش معلوم نہیں،چندن نندے غائب ہوئے یا روپوش معلوم نہیں۔ صحافی نے کلبھوشن کی پاکستان میں جاسوسی اور ”را“کے چیف کی مخالفت کی خبر دی تھی۔
یاد رہے بھارتی میں پہلے بھی کئی صحافیوں کو غائب کیا جاچکا یا ان کو قتل کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے بھارتی جاسوس کو پاک ایران سرحدکے قریب بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا،فوجی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنارکھی ہے،کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکایا جاسکتا ہے۔