اخبار میں اشتہار یا فراڈ،اسلام آباد کی لڑکی کو جعلی صحافی نے شادی کرکے لوٹ لیا

اخبار میں اشتہار یا فراڈ،اسلام آباد کی لڑکی کو جعلی صحافی نے شادی کرکے لوٹ لیا


اسلام آباد (24نیوز) اخبار میں اشتہار یا فراڈ،اسلام آباد کی عابدہ بی بی کی ضرورت رشتہ کے اشتہار سے زندگی کی جمع پونجی لٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق علی پور فراش اسلام آباد کی عابدہ بی بی نرسنگ کے شعبے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے سعودیہ میں رہائش پزیر تھی اخباری اشتہار کے ذریعے ہری پور کے افضال احمد سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کے بعد پتہ چلا کے ٹیکنیکل انجنیئر 5 جماعت پاس افضال احمد ایک نوسر باز ہے ۔

جعلی صحافی بن کے افضال احمد چوری اور چالاکیوں سے عابدہ بی بی کی ساری جمع پونجی ہڑپ کرنے کے بعد اب دوسری لڑکیوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا ہے ،عابدہ بی بی کا کہنا ہے کہ 14 سال کی محنت سے کمایا جانے والا پیسہ لٹنے کے بعد وہ رستے پر آگئی ہیں ۔

انصاف کی منتظر عابدہ بی بی اس امید پر کورٹ کچہریوں کے چکر کاٹ رہی ہیں کہ اب کوئی افضال احمد بن کر کیسی کی بہن یا بیٹی کو دھوکا نا دے سکے ۔