لاہور: نوجوان خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا،نارووال سے دو بچے اغوا

لاہور: نوجوان خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا،نارووال سے دو بچے اغوا


لاہور (24نیوز) لاہور میں نوجوان خودکشی کی غرض سے کھمبے پر چڑھ گیا،نارووال میں سکول جانے والے دو بچے اغوا اور وہاڑی میں طالبعلم کی خودکشی پر ساتھی طلبا نے خوب کیا احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں نوجوان خودکشی کے لئے کھمبے پر چڑھ گیا،شیراکوٹ سے ٹھوکرنیاز بیگ تک سڑک بند رہی،ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعدنوجوان کو نیچے اتارا۔

وہاڑی میں نقل کرتے پکڑے جانے پر بی ایس کے طالب علم کے خودکشی کرنے پر ساتھی طالب علموں نے احتجاج کیا،طلبا نے پولیس پر پتھراو بھی کیا۔

ادھرنارووال میںسکول گئے دو بچے لا پتہ ہوگئے ،دونوں بچے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول گئے تھے چھٹی کے بعد واپس گھروں میں نہ پہنچے 11سالہ عبدالمنان اور 10سالہ امان کی تلاش جاری ہے۔گوجرانوالہ کی فرنس فیکٹری میں دھماکے سے 3 مزدور بری طرح جھلس گئے جھلسنے والوں میں شہباز ،آصف اور امجد شامل ہیں ۔