28جولائی کے فیصلے کو کوٹ مومن کے عوام نے پورے جذبے سے رد کردیا:نوازشریف

28جولائی کے فیصلے کو کوٹ مومن کے عوام نے پورے جذبے سے رد کردیا:نوازشریف


کوٹ مومن (24نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے لاڈلے کو ملک میں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، کوٹ مومن کا جلسہ 28جولائی کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ، عوام پورے جذبے کے ساتھ بتادیں کہ فیصلہ رد کردیا ۔

کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے پاناما کیس کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ عوام نوازشریف کو اہل کرکے بھیجیں اور تم نااہل کردو، یہ عوام کو منظور نہیں، سب دیکھ لیں خلق خدا کیاا فیصلہ دے رہی ہے، یہ تمہارے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہے۔آج کوٹ مومن کے نوجوانوںنے بھاری تعداد میں آکر خوش کردیا ،یہ ساتھ کبھی نہیں چھوٹ سکتا ،یہ جلسہ نہیں اللہ کی شان ہے ،یہ فیصلہ عوام کی عدالت کا ہے ،یہ اس بات کا اعلان ہے کہ وہ فیصلہ پاکستانی عوام کو منظور نہیں ، عوام نواز شریف کو اہل کر کے بھیجیں اور کوئی نا اہل قرار دے دے ۔نواز شریف نے عوام سے پوچھا کیا یہ فیصلہ عوام کو منظور ہے جس پر حاضرین نے نفی میں جواب دیا تو سابق وزیراعظم نے میڈ یا والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لو خلق خدا کیا فیصلہ دے رہی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ مجھے خیالی تنخواہ پر نا اہل قرار دےع دے دیا گیا ،یہ کہاں کا مذاق ہے ،اس فیصلے کے خلاف جی ٹی روڈ ،ایبٹ آباد ،کوئٹہ ،سرگودہ کے عوام تاریخی اعلان کرچکے ہیں ،اس ملک میں انصاف اور عدل ہر کسی کو ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ،گزشتہ چار سالوں میں اتنا کام ہوا جو پہلے بیس بیس سال بھی نہ ہوا تھا لیکن یہ جو گزشتہ پانچ ماہ سے ہوا ہے ،اس سے ترقی کی رفتار آہستہ ہو گئی ہے ،اس حوالے سے وزیراعظم کو دوش نہیں دیتا کیونکہ وہ جوانمردی سے کام کر رہے ہیں لیکن اس فیصلے سے پوچھنا ہو گا جس نے ملک میں انتشار پھیلا یا ،اس فیصلے نے پاکستان کو دنیا میں تماشا بنا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی آئی ،ڈالر کی قیمت اوپر گئی اور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی آئی ،آج ملک میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھا یا ہے ،سازش کرنے والے بھی سامنے آگئے ہیں ،لاڈلے کے علاوہ کینیڈا سے بھی ایک سازشی آکر بیٹھ گیا ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ لاڈلا مان رہا ہے کہ لاکھوں پاونڈ کی آف شور کمپنی میری ہے لیکن عدالت کہتی ہے یہ پیسہ تمہارا نہیں کسی اور خان کا ہے ،میں کس کی بات مانوں عمران خان کی یا سپریم کورٹ کی؟۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا مذاق ہے، ایک ایسے معاملے پر کہ نوازشریف نے خیالی تنخواہ نہیں لی، ایک اقامے پر وزیراعظم نااہل قرار دے دیں، یہ فیصلہ کوئی صحیح فیصلہ ہے، سب دیکھ لیں، عوام کا فیصلہ پورے پاکستان میں جھومے گا اور لاڈلوں کو ملک میں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔