نواز شریف پر مشکل پڑے تو سعودی عرب میں جا گھٹنے پکڑتے ہیں: عمران خان

نواز شریف پر مشکل پڑے تو سعودی عرب میں جا گھٹنے پکڑتے ہیں: عمران خان


چکوال (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گھر میں چوری کرنے والے کو عزت دیں گے۔ نوازشریف کو 300ارب کا حساب دینا ہو گا۔

چکوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹٰی لیڈر نے کہا کہ نوازشریف چوری میں پکڑے گئے۔ وہ کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ یہ عدالت پر اٹیک کرتے ہیں اور اداروں کو بدنام کرتے ہیں۔ جب مشکل پڑتی ہے تو سعودی عرب میں جا گھٹنے پکڑتے ہیں۔ کہتے ہیں پکڑا گیا ہو مجھے بچالو۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف جیسے لوگ پیسہ چوری کر کے لے جاتے ہیں پھر ملک کو قرضہ لینا پڑتا ہے۔ اسحاق ڈار کے بیٹے کے دبئی میں 2ٹاور ہیں۔ لوٹا ہوا پیسہ واپس لا کر چھوڑوں گا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے ٹرمپ کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹرمپ اور نوازشریف جیسے لوگ جھوٹے ہوتے ہیں۔ امریکہ کی جنگ میں پاکستان نے 70ہزار جانوں کی قربانی دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ جب افغانستان میں کامیاب نہ ہو سکا تو ہم سے حساب مانگنا شروع کردیا۔ امریکہ سے قرض نہ لیتے تو ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔