سانحہ بلدیہ کیس: ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی مرکزی ملزم قرار

سانحہ بلدیہ کیس: ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی مرکزی ملزم قرار


کراچی (24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کا مرکزی ملزم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کو سانحہ بلدیہ کیس کا مرکزی ملزم قرار دے دیا۔

رینجرز پراسیکیوٹر کی رؤف صدیقی کو مقدمہ میں ملزم نامزد کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کو بلدیہ کیس میں شامل تفتیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

پولیس نے سانحہ بلدیہ کیس کے چالان میں رؤف صدیقی کو نام کالم نمبر دو میں رکھ کر ملزم کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔