وفاقی حکومت کی نااہلی سے سیاسی صورتحال خراب ہوئی: ناصر شاہ

وفاقی حکومت کی نااہلی سے سیاسی صورتحال خراب ہوئی: ناصر شاہ


کراچی (24 نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے سیاسی صورتحال خراب ہے۔ ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔ سرکلر ریلوے کے لیے بینکوں سے قرضہ نہیں لیں گے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں دوروزہ پراپرٹی ایکسپو میں صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناہلی کے باعث سیاسی صورتحال خراب ہے۔  ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔ سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے اپنے حصہ کا کام کر دیا ہے۔ اب بینکوں سے سرکلر ریلوے کے لیے قرضہ نہیں لیں گے۔  

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے جاتے جاتے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر بھی وار کیا اور کہا کہ عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔