شہرقائد میں رینجرز کی کارروائی، قتل کے 3 ملزمان گرفتار

شہرقائد میں رینجرز کی کارروائی، قتل کے 3 ملزمان گرفتار


کراچی (24نیوز) کراچی کےعلاقہ ملیرماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرکےقتل کے 3 ملزموں کو گرفتارکرلیا، لوٹ مارکے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی رینجرزنے جاری کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقہ ملیرماڈل کالونی میں رینجرز نےکارروائی کرکےقتل کے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کی شناخت نجم، واصف اور محمد بلال کے نام سے کی گئی ہے،ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان پر20 دسمبر کو فائرنگ سےایک شخص کو قتل ،2 کو زخمی کرنےکاالزام ہے،گرفتار افراد نجم اور واصف کا پراپرٹی ڈیلر سید احسن کے ساتھ جھگڑاہواتھا،نجم اور واصف نے بلال کو سید احسن کو زخمی کرنے کاٹاسک دیا۔

تینوں ملزمان نے احسن اور اسکے ساتھی سے 4 لاکھ 80 ہزارروپے لوٹے، راہگیرمظہر نے مزاحمت کی تو نجم، واصف اوربلال نے شہری کوبھی زخمی کردیاجودوران علاج دم توڑ گیا تھا، ملزمان کاایک ساتھی تاحال مفرور ہے، رینجرزنے قتل کے تینوں ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی۔