اداکارمعمررانانےپیپلزپارٹی جوائن کرلی

اداکارمعمررانانےپیپلزپارٹی جوائن کرلی


 کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کےرہنماچودھری منظوراورحسن مرتضی نےمیڈیاسےگفتگو  کرتے ہو ئے کہا کہ میانوالی سےسابق جج صداقت نیازی نےپارٹی جوائن کی ہے، اس کے علاوہ اداکارمعمررانا اوران کی اہلیہ نےبھی پیپلزپارٹی جوائن کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کےمشہوراداکارمعمررانا اور ان کی اہلیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جوائن کرلیا، اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مزیداداکارؤں کوپی پی پی میں شامل کرواناچاہتےہیں، پیپلز پارٹی کے رہنماچودھری منظور نےرزاق داؤد پر الزام لگایا کہ ان کی نظر پاکستان سٹیل ملزکی زمین پرنظرہے، ہمارامسئلہ احتساب نہیں،یہ توبھٹوصاحب کےزمانےسےہورہاہے احتساب ہوناہےتوسب کاہوصرف اپوزیشن کونشانہ کیوں بنایاجارہاہے؟

سیدحسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آف شورنہ ہوں،پھراُن کی اپنی نکل آئیں، دوسروں پربیرون ملک جائیدادکاالزام لگایااب اپنی بہن کی جائیدادنکل آئی، سٹیل ملزکی ریوائیول کی بات کررہےتھےاب اس کوہڑپ کرنےجارہےہیں، ڈیمزکیلئےسٹیل باہرسےمنگوائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ 100 ارب لگائے جائیں تو سٹیل ملز10ٹن لوہا کی بجائے 30 ٹن پیداکریگی۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےسٹیل ملزکی روسی ماہرین کےذریعےبحالی کامنصوبہ بنایاتھا،  نون لیگ نےسٹیل ملزکی بحالی کامنصوبہ روک دیاتھا،نیربخاری بنی گالہ کےپٹیشنرہیں،اس لئےاُن کاگھرگرایاہے، ماسٹرپلان والےیادرکھیں یہ چلاتوان کےگھربھی محفوظ نہیں رہیں گے، بلاول بھٹواورآصف زرداری ہی ملک کوبحران سےنکال سکتےہیں۔